تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عالمی برادری جوہری ہتھیار تلف کرے، پوپ فرانسس کی اپیل

ناگاساکی: مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے جوہری ہتھیارتلف کرنے کی اپیل کردی۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہر ناگاساکی میں خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدوں کے ختم ہونے پرافسوس ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایٹمی اور  وسیع  پیمانے  پر تباہی  پھیلانے والے ہتھیار  امن کی خواہش  پوری نہیں کر سکتے، ایٹمی حملے کے تباہ کن انسانی اور ماحولیاتی اثرات دیکھتے ہوئے ہم ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف جتنا بھی بولیں، وہ کم ہے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ دنیا میں کروڑوں بچے اورخاندان غیرانسانی حالات میں زندگی بسر کررہے ہیں، ایسے میں تباہ کن اسلحے کی تیاری، اُن کی اپ گریڈیشن اور فروخت پرپیسے ضائع کرکے دولت کمانا خدا کے غصب کودعوت دینا ہے۔

مزید پڑھیں: پوپ فرانسس لفٹ میں پھنس گئے

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاپ فرانسس 38 برس بعد جاپان کا دورہ کررہے ہیں، انہوں نے آج کے خطاب میں ناگا ساکی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکا پر تنقید بھی کی۔

روحانی پیشوا کا کہنا تھا کہ ’میں اس دنیا کو بغیر ہتیھار کے دیکھنا چاہتا ہوں، میرا دنیا کے تمام سیاسی سربراہان سے سوال ہے کہ کیا ہم ان خوفناک ہتھیاروں کو بھول نہیں سکتے‘۔

یاد رہے کہ امریکا نے 9 اگست 1945 کو جاپان کے شہر ناگا ساکی پر نیوکلیئر بم کا حملہ کیا تھا جس کے ٹھیک تین روز بعد ہیروشیما شہر کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ دونوں حملوں میں لاکھوں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے تھے جبکہ اس کی تابکاری کے نتائج سالوں بعد تک بھگتنے پڑے تھے۔

Comments

- Advertisement -