تازہ ترین

جنسی زیادتی کی پردہ پوشی کرنے والے پادریوں کے خلاف کارروائی ہوگی، پوپ فرانسس

ویٹی کن : مسیحی برادری کے رہنما پوپ فرانسس نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کے سدباب کے لیے تمام پادریوں پر بدفعلی کے واقعات کی اطلاع دینا لازمی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کلیسائے روم کے تمام عہدیداران کے لیے جنسی زیادتی کے واقعات کی کلیسا کو باقاعدہ اطلاع دینا لازمی قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ اطلاع ریاستی اداروں کو دینا لازمی نہیں ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیتھولک چرچ گزشتہ کئی برسوں سے کلیسائی نمائندوں کے ہاتھوں بچوں سے جنسی زیادتیوں کے واقعات کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس کے مطابق مستقبل میں ایسے واقعات کو چھپانے والی شخصیات کے خلاف کلیسا کی طرف سے داخلی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس آسٹریلیا کی خصوصی عدالت نے ویٹی کن کے خزانچی رہنے والے اور پوپ فرانسس کے قریبی ساتھی 77 سالہ جارج پال کو مجرم قرار دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں : پوپ فرانسس کے قریبی دوست بچوں پر جنسی زیادتی کے مجرم قرار

انہیں دسمبر 2018 میں جیوری کی جانب سے مجرم قرار دیا گیا تھا تاہم جارج پال کے خلاف عدالتی کارروائی اور انہیں بچوں پر جنسی زیادتی کا مجرم قرار دئیے جانے کا عدالتی فیصلہ خفیہ رکھا گیا تھا۔

پوپ فرانسس نے رواں ماہ کے آغاز میں مشرق وسطیٰ کے دورے پر اعتراف کیا تھا کہ چرچز کے پادری بچوں اور خواتین کو جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے سمیت انہیں جنسی غلام بنائے رکھنے میں ملوث رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -