تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

پوپ فرانسس کی اسپائیڈر مین سے ملاقات… ویڈیو وائرل

ویٹی کن سٹی: مسیح برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے اسپائیڈر مین کی ملاقات ہوئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹی کن میں بدھ کے روز پوپ فرانسس نے اپنے گھر آنے والے زائرین سے ملاقات کی اور وہ اُن میں گھل مل گئے۔

اس موقع پر پوپ فرانسس کے دربار میں ایک غیر معمولی مہمان بھی موجود تھا، جو مشہور فلمی کردار اسپائیڈر مین کے کپڑے زیب تین کیے موجود تھا۔

پوپ فرانسس نوجوان کو دیکھ کر اُس کے پاس گئے اور پھر دونوں نے ہاتھ ملایا۔ اسپائیڈر مین نے اس موقع پر پوپ فرانسس کو اسپائیڈر فیس ماسک بھی دیا۔ بعد ازاں اسپائیڈر مین نے پوپ فرانسس کے ساتھ اپنی یادگار تصویر بنوائی۔

رپورٹ کے مطابق اسپائیڈر مین کے کپڑے پہننے والا شخص ’ماتیا ویلار دیتا‘ تھا، جو فلاحی رضاکاروں کا ایک نیٹ ورک جبکہ ایک اسپتال بھی چلا رہا ہے۔ ماتیا کے اسپتال میں داخل ہونے والے بچوں کو کارٹون کریکٹر اور فلمی ہیروز کے کھلونے دیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: خدا سب سے محبت کرتا ہے، چاہے وہ بدترین کیوں نہ ہو، پوپ فرانسس

واضح رہے کہ پوپ فرانسس مہینے میں ایک بار عوام سے ملاقات کرتے ہیں، جس کو ملاقاتی بہت اعزاز کی بات سمجھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -