تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

مادہ پرستی کا شکار ہوکر لوگ خدا کو بھول گئے، پوپ فرانسس

ویٹی کن سٹی : مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کرسمس پر پیغام دیا کہ جنگ سے متاثرہ بچوں، تارکین وطن، بے گھروں سے ہمدردی سے پیش آئیں، مادہ پرستی کاشکار ہو کرلوگ خدا کو بھول گئے۔

ویٹیکن سٹی کے سینٹ پیٹرز باسلیکا چرچ میں کرسمس کی روایتی تقریب ہوئی، مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کرسمس کے موقع پر ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر زور دیا جبکہ دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔

تقریب سے خطاب میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مادہ پرستی کا شکار ہو کر لوگ خدا کو بھول گئے ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے ضرورت مندوں، بھوکوں، مہاجرین اور جنگ سے متاثرہ افراد کی پریشانیوں سے منہ موڑ لیا ہے

کیتھولک مسیحوں کے پیشوا نے کہا کہ کرسمس میں لوگوں کی توجہ تحائف اور تہوار پر ہے، لوگ اپنی ذات میں مگن ہیں لیکن ہمیں عاجزی و انکسار کی ضرورت ہے۔


مزید پڑھیں : اسلام کا شدت پسندی سے موازنہ درست نہیں، پوپ فرانسس


انہوں نے کہا کہ امیر دنیا کے لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ کرسمس کا پیغام عاجزی اور سادگی میں پنہاں ہے۔

پوپ فرانسس نے جنگ سے متاثرہ بچوں، تارکین وطن اور بے گھر افراد سے ہمدردی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔

Comments

- Advertisement -