تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ابوظہبی: پوپ فرانسس کا تاریخی دورہ مکمل، مذہبی رواداری کے فروغ پر زور

دبئی: کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا تاریخی دورہ متحدہ عرب امارات مکمل ہوا، اس دوران انہوں نے مذہبی رواداری کے فروغ پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے دورے میں عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ابوظبی میں بین المذاہب کانفرنس میں شرکت کی، ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات اور گرینڈ مسجد کا بھی دورہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس نے ابوظبی کا تین روزہ دورہ کیا، وہ جزیرہ نما عرب کا دورہ کرنے والے پہلے پوپ ہیں۔

پوپ فرانسس نے ولی عہدشیخ محمد بن زید النہیان اور دیگر مسلمان رہنماؤں سے ملاقات کی، انہوں نے بین المذاہب کانفرنس میں شرکت کی اور مذہبی رواداری کے فروغ پر بالخصوص زور دیا۔

ابوظہبی کی گرینڈ مسجد کے دورے پر مصر کی جامعہ الازہر کے امام شیخ احمد الطیب بھی پوپ کے ہمراہ تھے، پوپ اتوار کو تاریخی دورے پر ابوظبی پہنچے تھے۔

پاپائے اعظم کا متحدہ عرب امارات کے حکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’یہ ایسی سرزمین ہے جہاں مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے افراد آپس میں ملتے ہیں، یہ بھائی چارے اور مختلف لوگوں کے ایک رہنے کی بہترین مثال ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی 80 فیصد آبادی مسلم ہے جبکہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے 9 فیصد (تقریباً 10 لاکھ) ہیں، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسیحی تارکین وطن یو اے ای میں بطور ورکر کام کررہے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق انڈیا اور فلپائن سے ہے۔

Comments

- Advertisement -