ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

پوپ لیو کی ایران اور مشرقِ وسطیٰ میں بمباری روکنے اور مذاکرات کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

ویٹیکن سٹی(9 مارچ 2026): کیتھولک مسیحوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے مشرق وسطیٰ میں تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔

کیتھولک مسیحوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے اتوار کے روز کہا ہے کہ ایران اور پورے مشرقِ وسطیٰ سے انتہائی تشویشناک خبروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے تشدد کے خاتمے اور مذاکرات کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے نئی کوششوں پر زور دیا ہے۔

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نویں دن لڑائی میں تیزی آنے پر، پہلے امریکی پوپ نے خبردار کیا کہ یہ تنازع خوف اور نفرت کو ہوا دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ جنگ مزید پھیل سکتی ہے۔

سینٹ پیٹرز اسکوائر میں اینجلس کی دعا کے دوران پوپ لیو نے کہا تشدد اور تباہی کے واقعات اور نفرت و خوف کی وسیع فضا کے ساتھ ساتھ، یہ تشویش بھی بڑھ رہی ہے کہ یہ تنازع پھیل سکتا ہے اور خطے کے دیگر ممالک، بشمول عزیز ملک لبنان، ایک بار پھر عدم استحکام کا شکار ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا آئیے ہم عاجزانہ دعا کریں کہ بموں کی گھن گرج تھم جائے، ہتھیار خاموش ہو جائیں، اور مذاکرات کے لیے راستہ کھلے جس میں عوام کی آواز سنی جا سکے۔

ویٹیکن کے اعلیٰ سفارت کار نے بدھ کو خبردار کیا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں نے بین الاقوامی قانون کو نقصان پہنچایا ہے، اور انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو پیشگی جنگیں شروع کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ یہ فوجی مہم پر ایک غیر معمولی اور براہِ راست تنقید تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں