اشتہار

ڈیموکریٹس کی کامیابی، پوپ لیو کا سیاستدانوں کیلئے اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: پوپ لیو چہاردہم نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد سیاسی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی اور جماعتی مفادات کے بجائے عوام کی بھلائی کو ترجیح دیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویٹیکن میں سینٹ پیٹرز اسکوائر پر ہفتہ وار خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو کا کہنا تھا کہ سیاسی نظام کا بنیادی مقصد اجتماعی مفاد کا تحفظ ہونا چاہیے اور حکومتی اختیارات کا استعمال پوری انسانیت کی بھلائی کے لیے کیا جانا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی فیصلے کسی ایک فرد یا گروہ کے مفادات کے بجائے پورے معاشرے کی ضروریات کو مدِنظر رکھ کر کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنے خطاب کے دوران پوپ نے کسی بھی امریکی سیاسی جماعت کی براہِ راست حمایت یا مخالفت نہیں کی۔

امریکی انتظامیہ میں ایران کیخلاف آئندہ حکمت عملی پر اختلافات سامنے آگئے

واضح رہے کہ شکاگو میں پیدا ہونے والے پوپ لیو چہاردہم امریکی عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے پہلے معروف پوپ ہیں، انہوں نے الینوائے میں ڈاک کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں