روم: کیتھولک رہنما پوپ لیو اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے باہمی تعلقات بہتر بنانے کے لیے ایک دوسرے کو علامتی تحائف پیش کئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دوران ملاقات پوپ کو ایک چھوٹا کرسٹل کا فٹبال تحفے میں دیا جبکہ پوپ نے انہیں زیتون کے درخت کی لکڑی سے بنا ایک قلم دیا جسے انہوں نے امن کا پودا قرار دیا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان یہ ملاقات ویٹیکن اور امریکا کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے مقصد سے ہوئی، ایسے وقت میں جب ٹرمپ پوپ پر کئی بار تنقید کے نشتر برسا چکے ہیں۔
ویٹیکن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور عالمی حالات پر کھل تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ کیوبا، مذہبی آزادی اور عالمی مسائل پر بات چیت کے لیے آئے ہیں۔
ایران جنگ پر کشیدگی، مارکو روبیو کا پوپ لیو سے ملاقات سے قبل ٹرمپ کے بیان کا دفاع
روبیو نے ملاقات کے دوران مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ جانتے ہیں پوپ شکاگو کے رہائشی ہیں اور بیس بال کے شوقین ہیں، اسی لیے انہوں نے انہیں فٹبال کا تحفہ دیا۔
ویٹیکن حکام نے یہ بھی کہا کہ دونوں نے دنیا میں امن قائم کرنے اور بین الاقوامی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


