تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ڈونلڈ ٹرمپ کسی طورعیسائی نہیں ہوسکتے، پوپ فرانسس

میکسیکوسٹی: امریکہ کے ریپبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کے لئے پوپ فرانسس نے مشکلات پیداکردی، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پوپ کو سخت جواب دے دیا۔

امریکہ میں اختلافی بیان دینے اورعصبیت پھیلانے میں شہرت حاصل کرنے والے ریپبلیکن صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ اس وقت سخت پریشان ہوئے جب کیتھولک پوپ فرانسس نے انہیں عیسائی ماننے سے انکارکردیا۔

میکسیکو کے دورے سے واپسی پرپوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ’’ڈونلڈ ایسا شخص جوکہ انسانوں کے درمیان دیوار کھڑی کرے اس کا عیسائیت سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا‘‘۔

پوپ کے بیان کے ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’میکسیکو حکومت نے پوپ کو ان کے خلاف ورغلایا ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’جب کیتھولک روم پرداعش حملہ کرے گی تواس وقت پوپ کومیں یاد آؤں گا‘‘۔

Comments

- Advertisement -