The news is by your side.

Advertisement

جنوبی افریقہ کو انگلینڈ کے ہاتھوں ایک اننگز اور53 رنز سے عبرتناک شکست

پورٹ الزبتھ : انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو ایک اننگز اور 53 رنز سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، انگلینڈ کو سیریز میں 1-2 کی برتری مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے آخری روزجنوبی افریقہ نے 106 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو انگلینڈ کو جیت کیلئے محض 4 وکٹیں درکار تھیں۔

ویرنون فلینڈر 13 اور مہاراج 5 رنز کے ساتھ میدان میں اترے لیکن فلینڈر اسکور میں کسی بھی رن کا اضافہ کئے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد کاگیسو ربادا 16 اور اینرچ نورٹیج 5 رنز بناکر آﺅٹ ہو گئے، ایسے میں مہاراج اورکیریئر کاپہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ڈین پیٹرسن نے کریز پر ٹھہر کر آخری وکٹ کی شراکت میں 99 رنز جوڑ کر ٹیم کا سکور 237تک پہنچا دیا۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے میزبان ٹیم کو ابھی مزید 53 رنز درکار تھے کہ 71 کے انفرادی سکور پر کیشو مہاراج رن آﺅٹ ہوگئے۔

یوں انگلینڈ نے یہ ٹیسٹ اننگز اور 53 رنز سے اپنے نام کرکے چار میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی، بیرون ملک کھیلتے ہوئے ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی یہ150ویں فتح ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 4، مارک ووڈ نے 3 جبکہ سٹورٹ براڈ اور ڈوم بریس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، انگلینڈ کے اولی پوپ کو 135 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں