واشنگٹن: امریکی شہر پورٹ لینڈ میں باحجاب مسلم خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے دوران منع کرنے پر حملہ آور نے خنجر سے دو افراد کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت جوزف کے نام سے ہوئی ہے جو مسلم مخالف جذبات رکھتا ہے، قتل سے قبل ملزم ٹرین اسٹیشن پر مسلمانوں کے خلاف گفتگو کررہا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکسپریس ٹرین میں دو مسلم خواتین سوار تھیں جن میں سے ایک نے حجاب پہن رکھا تھا، اسٹیشن سے باہر نکلتے ہی ملزم کی نظر خواتین پر پڑی تو اُس نے اسلام کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا۔
پڑھیں: ’’ اسلام مخالف نعرے لگانے والوں کو مسکراہٹ سے جواب دینے والی مسلم لڑکی ‘‘
خنجر حملے کا نشانہ بننے والے افراد کو جب اسپتال پہنچایا گیا تو اُن میں سے دو افراد دم توڑ گئے تاہم ایک زخمی کو معمولی چوٹیں آئیں، حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے اُسے گرفتار کرلیا۔
UPDATE: Two Dead, One Injured in Stabbing on MAX Train at Hollywood Transit Station — Suspect in Custody (Photo) https://t.co/ji2kHqiRf2 pic.twitter.com/VKnBn3sw0M
— Portland Police (@PortlandPolice) May 27, 2017
مقامی پولیس نے سوشل میڈیا پر حملہ گرفتار حملہ آور کی تصویر بھی جاری کردی ہے۔