site
stats
پاکستان

سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری پورٹ قاسم اتھارٹی انتقال کرگئے

اسلام آباد: پورٹ قاسم اتھارٹی کے سیکریٹری محمد ثاقب سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم کے اجلاس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیے اُن کا نماز جنازہ بدھ کے روز کراچی میں ادا کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم کو بریفنگ دینے کے لیے پہنچنے انہیں اچانک دل میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

محمد ثاقب نے کمیٹی کے سامنے بریفنگ کا آغاز کرتے ہی سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد انہیں فوری طور پر چیئرمین سینیٹ کی گاڑی اور اسکواڈ کے ہمراہ  نجی ا سپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی کے سیکریٹری اسپتال پہنچنے کے 15 منٹ بعد ہی انتقال کرگئے، انہیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

چیئرمین کمیٹی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ محمد ثابت نے کمیٹی کے سامنے ایجنڈے کے نکات پر بریفنگ دینی شروع کی تو وہ بالکل ٹھیک تھے، اچانک ہی اُن کی طبیعت بگڑی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

پورٹ قاسم اتھارٹی کے سیکریٹری کا نماز جنازہ بدھ کے روز کراچی میں ادا کیا جائے گا، ان کے سوگواران میں 6 بچے اور اہلیہ شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top