تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کراچی :‌ فیکٹری میں سلنڈر دھماکہ 3 افراد جاں بحق

کراچی : پورٹ قاسم اسٹیل وائرلیس گیٹ کے قریب نجی فیکٹری میں آئل ٹینکر کی ویلنڈنگ کے دوران سلنڈر کا زور دار دھماکہ سے تین افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پورٹ قاسم پر واقع نجی فیکٹری میں ویلڈنگ کے کام کے دوران سلنڈر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو طبی امداد اور قانونی کارروائی کے کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اسپتال حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی حالت نازک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

پولیس حکام کی ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں افراد فیکڑی میں ملازم تھے، حادثہ ویلڈنگ کے دوران لاپرواہی کے باعث پیش آیا واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -