تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملہ، برطانوی مسلمان سراپا احتجاج، اراکین پارلیمنٹ‌ بھی شامل

بولٹن: برطانیہ میں اسرائیلی فورسز کی مسجد اقصیٰ میں‌ پُرتشدد کارروائیوں کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا جبکہ برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ نے اسرائیل فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن سے معاملے پر آواز اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی رکن یاسمین قریشی نے فلسطین کی صورتحال پر تشیویش کا اظہار  کرتے ہوئے وزیر اعظم بورس جانسن کو صورتحال پر خط لکھ دیا۔ اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ ’اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مسجدِ اقصیٰ میں عبادت کرنے والے 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے‘۔

انہوں نے اپنے خط میں بورس جانسن کو متوجہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ وزیر اعظم اس معاملے  کو اسرائیلی حکام کے سامنے اٹھائیں اور فوری طور پر فوج کے پُرتشدد واقعات کو رکوائیں‘۔

مزید پڑھیں: مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملہ: پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں پر حملے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بریڈ فورڈ میں واقع ٹاؤن ہال کے سامنے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہرہ بھی کیا گیا، جس میں رکن پارلیمنٹ ناز شاہ بھی شریک ہوئیں۔

مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے، جنہوں نے فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ شرکا نے فلسطین کے پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔ جن پر مظالم فوری بند کرو کے الفاظ درج تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والے نمازیوں پر پھر دھاوا بولا تھا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے بچی اور خواتین سمیت 80 سے زائد نمازی زخمی ہوئے۔

اس سے قبل جب جمعۃ الوداع کی شب فلسطینیوں نے بڑی تعداد میں مسجد اقصیٰ پہنچ کر عبادت شروع کی تو اسرائیلی فورسز نے قبلۂ اوّل میں داخل ہوکر نمازیوں کو نکالنے کے لیے لاٹھی چارج اور فائر و شیلنگ کی تھی۔

مزید پڑھیں: رمضان میں قبلہ اول پراسرائیلی حملہ انسانیت اور عالمی قوانین کی توہین ہے: وزیراعظم

خبررساں ادارے کی رپوٹ کے مطابق گزشتہ دو روز سے جاری اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں ایک سالہ بچی سمیت ڈھائی سو سے زائد نمازی زخمی ہوئے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اعلان کیا۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں