اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

برطانیہ: ڈچز آف پورٹ لینڈ کا تاریخی تاج شاہی عمارت سے چوری

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ میں واقع پورٹ لینڈ کلیکشن میں شیشے کے باکس میں رکھا لاکھوں پاؤنڈ مالیت کا ہیروں سے بنا تاریخی شاہی تاج چند منٹوں میں چوری ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر ناٹنگھم کی پورٹ لینڈ کلیکشن میں حفاظت سے شیشے کے بکتر بند باکس میں رکھا گیا ہیرے کا تاج چور لے اڑے، ہیرے کا مذکورہ تاج ڈچز آف پورٹ لینڈ کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈچز آف پورٹ لینڈ ویویفریڈ نے سنہ 1902 میں اس تاج کو بادشاہ ایڈورڈ ہفتم کی تاج پوشی کے موقع پر اپنے سر پر سجایا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈچز آف پورٹ لینڈ کا تاج بہت مشہور ہے جس کے باعث اسے اصلی حالت فروخت کرنا ممکن نہیں، اس لیے چور تاج کو توڑ کر ہیروں بازار میں فروخت کرسکتے ہیں۔

ناٹنگھم پولیس کا خیال ہے کہ کراس لین بلڈورتھ سے برآمد ہونے والی آتشزدہ آڈی ایس 5 کو ملزمان نے چوری کے لیے استعمال کیا ہوگا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ چوروں نے منگل کی رات کو 9:45 سے 10 بجے کے درمیان پورٹ لینڈ کلیکشن میں گھس پر تاج چرایا تھا جس کے بعد سیکیورٹی الارم بج گئے لیکن ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس تاج میں پیوست ہیروں کو سونے اور چاندی میں لگایا گیا ہے۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس تفتیشی افسران کئی نکات پر تحقیق کررہے ہیں لیکن ان کی زیادہ توجہ کراس لین سے ملنے والی آتشزدہ آڈی پر ہے۔

وکٹوریا اینڈ البرٹ میوزیم میں رکھے زیورات کی دیکھ بھال کرنے والے رچرڈ نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ ’ہیرے کا تاج برطانیہ کے ایک تاریخی حیثیت کا حامل تھا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں