یومیہ 50 کروڑ گیلن کچرا سمندر میں شامل ہو رہا ہے، میر حاصل خان بزینجو -
The news is by your side.

Advertisement

یومیہ 50 کروڑ گیلن کچرا سمندر میں شامل ہو رہا ہے، میر حاصل خان بزینجو

کراچی : وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزینجو نے انکشاف کیا ہے کہ یومیہ 50 کروڑ گیلن کچرا سمندر میں شامل ہو رہا ہے، انتہائی اہم مسئلے کو حل کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، جو سمندری آلودگی ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزینجو نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارا سمندر سب سے زیادہ آلودہ ہے، اس مسئلے کے حل کے لیے کے پی ٹی کے چیرمین کی صدارت میں اسٹیل ہولڈر کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

میر حاصل خان بزینجو کا کہنا تھا کہ کمیٹی دو ہفتوں میں اپنی ابتدائی رپورٹ تیار کرلیں گے اور سندھ اور وفاقی حکومت کے سامنے رپورٹ رکھ کر اس کے حل پر کام کیا جائے گا۔

سمندری آلودگی کو دور کرنے کے لیے سول سوسائٹی کا بھی کردار ادا کیا جائے گا جبکہ سولڈ ویسٹ بھی سمندر میں گرایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر کے پی ٹی کے چیرمین کا کہنا تھا کہ کے پی ٹی کی جانب سے کوئلہ اتارے جانے سے اطراف میں شدید آلودگی پھیل رہی تھی، جس کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پی ٹی کے چیرمین نے اعتراف کیا کہ کوئلے کی وجہ سے آلودگی پھیل رہی ہے، جس کی روک تھام پر کام کر رہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں