تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لزبن: مہنگائی سے ستائی عوام 4اکتوبرکو اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے

لزبن: پرتگال میں معاشی بدحالی اور بیل آؤٹ پیکچ نے حکمراں جماعت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ،آئندہ ماہ انتخابات میں اقتداری پارٹی کا سوشلسٹ پارٹی سے کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے.

پرتگال میں معاشی بدحالی اور مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام آئندہ ماہ عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے حکومت کے حق یا خلاف فیصلہ سنائے گی ۔

چار اکتوبر کو ہونے والے عام انتخابات میں برسراقتدار جماعت سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کا سوشلسٹ پارٹی سے کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔

دوہزار گیارہ میں سوشل ڈیموکریٹ پارٹی نے اقتدار سنبھالتے ہی معاشی اصلاحات کے نام پر مہنگائی میں سوفیصد اضافہ کردیا تھا، جس کے خلاف عوام احتجاج کرتے رہے۔

Comments

- Advertisement -