تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پرتگال کے جنگلات میں آتشزدگی‘62 افراد ہلاک

لزبن : پرتگال کے جنگلات میں لگنے والی آتشزدگی میں کم ازکم 62افراد ہلاک جبکہ متعددافراد زخمی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پرتگالی حکام نے دار الحکومت لزبن سے 200 کلومیٹر شمال میں واقع پیدرو گاؤکرینج نامی علاقے میں لگی اس آگ کو پرتگال کی تاریخ کی سب سے بھیانک آگ قرار دیا۔

پرتگال کے وزیرِ اعظم اینٹونیو کوسٹا کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ کےباعث 62 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

پرتگالی حکام کےمطابق فرانس نے 3 طیارے بھیجنے کی پیش کش کی ہے جبکہ ہمسایہ ملک اسپین پہلے ہی 2 طیارے بھیج چکا ہے۔

دوسری جانب فرانس کےصدر ایمانویل میکرون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ پرتگال کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جبکہ فرانسیسی عوام کی ہمدردیاں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔

خیال رہےکہ اس سے قبل سیکریٹری آف سٹیٹ فار انٹیرئیر جارج گومز نے کہا تھا کہ تین افراد پھیپڑوں میں دھواں بھرنے جبکہ 16 اپنی گاڑیوں میں ہلاک ہوئے۔

پرتگالی حکومت کے مطابق آگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد وہ تھے جو پیڈروگاؤ گرینڈ کے علاقے کوئیمبرا کے جنوب مشرقی سے 50 کلو میٹر دور اپنے گاڑیوں کے ذریعے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔


امریکی ریاست ٹینیسی میں آتشزدگی‘ 10افراد ہلاک


یاد رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں امریکی ریاست ٹینیسی کے مختلف علاقوں میں جنگل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 10افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہےکہ آتشزدگی کےنتیجے میں زخمی ہونے والے 20 افراد میں سے متعدد فائر فائیٹرز ہیں تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -