تازہ ترین

یورپی ملک میں حاملہ خاتون سیاح کی ہلاکت پر وزیر مستعفی

لزبن: پرتگال میں بھارت سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون سیاح کی ہلاکت پر وزیر صحت مارٹا ٹیمڈو نے شدید تنقید کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی خاتون سیاح کی ہلاکت کا واقعہ ہفتے کے روز دارالحکومت لزبن میں پیش آیا تھا۔ انہیں شدید زخمی حالت میں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

دراصل وزیر صحت مارٹا ٹیمڈو نے دارالحکومت کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سروس کو معطل کر دیا تھا۔ سیاح کو جب اسپتال منتقل کیا گیا تو ایمرجنسی وارڈ کی بندش اور اسٹاف کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

مزید پڑھیں: شوہر نے 8 ماہ کی حاملہ بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اس کے بعد وزیر صحت کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ پھر بلآخر انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے کر اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

مارٹا ٹیمٹو نے کہا کہ اب میں اس عہدے پر رہنے کے لائق نہیں ہوں، میرا استعفیٰ وزیر اعظم نے منظور کرلیا ہے، مجھے سیاح کی موت پر انتہائی افسوس ہے۔

Comments

- Advertisement -