بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات رہنا چاہیے، اعظم نذیر تارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات رہنا چاہیے، تجاویز پارلیمان کے سامنے رکھی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ نے ہمیں اہم اسباق سکھائے ہیں اور اب جنگ کی حکمتِ عملی مکمل طور پر تبدیل ہوچکی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ تعیناتیوں کے طریقۂ کار اور آرمی ایکٹ سے متعلق کچھ عہدوں پر ترامیم کی تجاویز دی گئی ہیں، فیلڈ مارشل، ایئر چیف اور نیول چیف کے لیے پیرالل (Parallel) عہدے موجود ہیں، جبکہ تجویز دی گئی ہے کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات رہنا چاہیے۔

وزیر قانون نے بتایا کہ آرٹیکل 243 میں دفاعی امور سے متعلق ترامیم کی تجویز دی گئی ہے، اور فیلڈ مارشل، نیول اور ایئر چیف کے اعزازی عہدوں کا ذکر آئین میں شامل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ہیروز کو دیے جانے والے اعزازی یا سیریمونئیل ٹائٹلز کو بھی تاحیات برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس حوالے سے مناسب آئینی ترامیم جلد پارلیمان کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا کہ عسکری کمانڈ کے تمام معاملات قانون کے مطابق ریگولیٹ کیے جائیں گے تاکہ شفافیت اور تسلسل یقینی بنایا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں