بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہونا شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے کم ہوکر 26.32 فیصد پر آگئی ، محکمہ صحت حکام نے بتایا گزشتہ روز 2 ہزار 21افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کوروناکے مثبت کیسزکی شرح کم ہونا شروع ہوگئی ، اس حوالے سے محکمہ صحت حکام نے بتایا کراچی میں آج کورونا کیسز  کی مثبت شرح 26.32 فیصدریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ روز 7679افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2 ہزار 21 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کےشہروں میں کورونامثبت کیسزکی شرح بڑھناشروع ہوگئی اور کورونا کیسز کی شرح35.89 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح اسلام آبادمیں کوروناکیسزکی شرح16.76فیصد اور لاہور میں کیسزکی شرح15.25فیصد ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے پاکستان میں ایک دن میں کورونا کےپچیس مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تریسٹھ ہزار دو سو بہتر افراد کےکوروناٹیسٹ کیےگئے، ان میں سے 7 ہزار 539 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔

جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ نو ایک فیصد تک پہنچ گئی۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں