The news is by your side.

چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کا امکان

حکومتی تبدیلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

رمیزراجہ ستمبر2021 سے چیئرمین کےفرائض انجام دےرہے ہیں۔ حکومت کی تبدیلی کے بعد چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کے قومی امکانات ہیں۔

سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی پھر سے سربراہ بننے کے لیے مضبوط امید وار ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور چیئرمین ایک بار پھر اننگز کھیلنے کو تیار ہیں اور موجودہ چیئرمین رمیز راجا کا خود مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ رمیز راجا ازخود مستعفی ہوجائیں گے اور وہ اس حوالے سے جلد ہی فیصلہ کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں