تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بجلی کی قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 4 روپے33 پیسےفی یونٹ تک اضافےکا امکان ہے۔ نومبر کی فیول پرائس ‏ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی۔ قیمتوں میں منظوری کی صورت میں ‏صارفین پر40 ارب سےزائدکا بوجھ پڑےگا۔

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام ہو جائیں تیار! بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ‏ہے۔ نیپرا اتھارٹی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواست پر29 دسمبر کو سماعت کرےگی۔

سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں پانی سے 33.21 فیصدبجلی پیدا کی گئ ایک ماہ میں ‏کوئلےسے16.26 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ نومبر میں فرنس آئل سے1.71فیصدبجلی پیدا کی ‏گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقامی گیس سے12.89فیصد اور نومبر میں درآمدی ایل این جی سے ‏‏14.25فیصد بجلی پیدا کی گئی، جوہری ایندھن سے نومبر میں17.51فیصدبجلی پیدا ہوئی۔

نومبر کیلیئے نیپرا نے ریفرنس فیول لاگت3روپے73 پیسےفی یونٹ مقرر کی تھی۔ ماہ نومبرمیں ‏‏8ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی پیداہوئی گزشتہ ماہ بجلی پیدواری لاگت66ارب 52 کروڑ روپے رہی۔

قیمتوں میں منظوری کی صورت میں صارفین پر40 ارب سےزائدکا بوجھ پڑےگا۔ گزشتہ ماہ بجلی4 ‏روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -