اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (17 جنوری 2026) : ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے تیاری کرلی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سی پی پی اے کی درخواست پر29 جنوری کو سماعت کرے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس پیدا کی گئی، ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ سی پی پی اے) نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ لاگت 9.62 روپے رہی۔

ترجمان سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں پانی سے18.07فیصدمقامی کوئلے سے13.99فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درآمدی کوئلے سے 10.13 فرنس آئل ڈیزل سے صفر یونٹس بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے11.20درآمدی ایل این جی سے17.24فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

دسمبر میں جوہری ایندھن سے25.05 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 20.54روپے جوہری ایندھن سے2.30روپے فی یونٹ الیکٹرک پیدا کی گئی۔

مزید پڑھیں : ملک بھر میں بجلی سستی کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے الیکٹرک صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر کے لئے بجلی 93 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی تھی۔

نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو جنوری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں