منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان میں بین الاقوامی پروازوں کی جزوی بحالی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں بین الاقوامی پروازوں کی جزوی بحالی کا امکان ہے، کل سے 30جون تک غیر ملکی ائیرلائن کے خالی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی پروازوں کی جزوی بحالی کاامکان ہے اور 29 غیرملکی ایئرلائنزکوبین الاقوامی فضائی اجازت ملنےکی توقع ہے، 25 ایئرلائنز نے فلائٹ آپریشن کی حامی بھرلی ہے۔

تمام ائیرپورٹ پر غیر ملکی ائیرلائن کے ایک طیارے کو یومیہ لینڈنگ کی اجازت ہو گی، تاہم حتمی فیصلہ 31 مئی کے بعد کیا جائے ،غیرملکی ایئر لائن پاکستان سے مسافروں کو لیکر روانہ ہو سکتی ہیں۔

- Advertisement -

ہفتہ سے 30جون تک غیر ملکی ائیرلائن کے خالی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت ہوگی ، غیرملکی ایئر لائن پاکستان سے مسافروں کو لیکر روانہ ہو سکتی ہیں، آیس او پی پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا اور پروازوں کی جانب سے سماجی فاصلے کی شرط پرعمل لازم ہوگا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن نےغیرملکی پروازوں کوپاکستانی ہوائی اڈوں پرلینڈنگ کی اجازت دے دی ، غیرملکی پروازیں بطورفیری فلائٹس پاکستانی ایئر پورٹس پر اتریں گی، اس حوالے سے سی اے اے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے اجازت کا باقاعدہ نوٹم جاری کردیا ہے۔

سی اےاے کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کی اجازت آج رات سے30 جون تک برقرار رہے گی، غیرملکی ایئرلائنز بیرون ملک مسافروں کولیکرروانہ ہوسکیں گی پروازوں کے دوران مسافروں میں سماجی فاصلوں پرسختی سےعمل ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایئرلائنزسی اےاےقواعدوضوابط کیلئےوضع ایس او پیزپرعمل کریں گے جبکہ غیرملکی طیاروں کے عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں