ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

انڈین ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے خلاف فتح سے بلند حوصلہ ٹیم بھارت نسبتاً کمزور حریف نیدرلینڈ کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے سکتا ہے۔

بھارت میڈیا کے مطابق جمعرات کو سڈنی میں شیڈول میچ میں بھارتی بولنگ اٹیک میں تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔ مین پیس اٹیک کو آرام دے کر نوجوان بولرز کو آزمایا جاسکتا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسپنر ایشون کے سوا بولنگ اٹیک میں تبدیلیاں کی جائیں گی جب کہ آل راونڈر ہادرپانڈیا کی جگہ ہُدا کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی ٹیم نیدرلینڈ کے خلاف میچ جیتنے کی صورت میں دو کامیابیوں کے ساتھ گروپ میں مضبوط پوزیشن بنا لے گی۔

ایسے میں نسبتاً کمزور ٹیمو کے خلاف میچز میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو ڈراپ کرکے نوجوانوں کو موقع دینے کا مقصد ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور اہم پلیئرز کو کسی بھی انجری سے محفوظ رکھنا بھی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں