تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

‘ارشدشریف کو عدالت جانے سے پہلے ہی گرفتار کرنے کا خطرہ ہے’

معروف وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ ارشدشریف، صابرشاکر، عمران ریاض، سمیع ابراہیم کیخلاف مقدمات بن رہے ہیں خطرہ ہے ارشدشریف کوعدالت جانےسےپہلےگرفتارنہ کرلیاجائے شیریں مزاری کا واقعہ ہم سب کے سامنے ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ قانون کے مطابق ایک واقعےکی ایک ہی ایف آئی آر ہوتی ہے صحافیوں سےمتعلق ایسےواقعےکی صورتحال الگ ہوتی ہے عدالتی فیصلہ ہے ایک واقعےکی ایک سے زیادہ ایف آئی آرنہیں ہوسکتی۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ ارشدشریف سمیت صحافیوں کیخلاف مقدمات سندھ میں زیادہ بنے سندھ حکومت صحافیوں کیخلاف مقدمات کےپیچھے ہے ایک واقعےکی 10،10 ایف آئی آردرج کی جارہی ہیں ایک دو مخصوص میڈیاگروپ کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

ارشدشریف، صابر شاکر سمیت صحافیوں پر مقدمات؛ عمران خان کا اہم بیان

انہوں نے کہا کہ ارشدشریف،صابرشاکر،عمران ریاض،سمیع ابراہیم کیخلاف مقدمات بن رہےہیں موجودہ حکومت اس وقت غیرقانونی اقدامات اٹھارہی ہے جوصحافی حکومت پرتنقید کررہےہیں انہیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے موجودہ حکومت آئی توسیاسی انتقامی کارروائیاں شروع کی گئیں پی ٹی آئی کیخلاف مذہب کارڈکااستعمال کر کے مقدمے بنائے گئے عدالت نےواضح فیصلہ دیاکہ ایسےاقدامات نہیں ہونےچاہئیں۔

سینئر وکیل کا کہنا تھا کہ ارشدشریف کوعدالت جانےسےپہلےگرفتارنہ کرلیاجائے شیریں مزاری کا واقعہ ہم سب کے سامنے ہے خطرہ ہےسبق سکھانےکیلئےجان بوجھ کرگرفتاری نہ کی جائے اسلام آبادہائیکورٹ انسانی حقوق سے متعلق بہت سنجیدہ ہے معاملے کو سپریم کورٹ بھی لےکرجا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -