بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

پوسٹ مون سون بارشوں کا الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں پوسٹ مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں شہریوں اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں پوسٹ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

کراچی سمیت سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اگلے چند روز کے دوران بارشیں متوقع ہیں، جبکہ شہریوں اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب اور اسلام آباد میں آج سے 6 اکتوبر کے دوران بارش کا امکان ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں 2 سے 7 اکتوبر کے دوران مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

بلوچستان میں 4 سے 6 اکتوبر کے دوران بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، ژوب، شیرانی، لورالائی، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، زیارت، سبی اور نصیر آباد میں بارشیں برس سکتی ہیں۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بھی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر تمام ضلعی افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں