The news is by your side.

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معظم کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی

لاہور : پی ٹی آئی لانگ مارچ میں فائرنگ سےجاں بحق ہونے والے معظم کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی ، معظم کے سر میں لگنے والی گولی آنکھ کے اوپر والے حصہ سے نکلی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں فائرنگ سے جاں بحق معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

جس میں بتایا گیا کہ چھتیس سال کے معظم کو دائیں آنکھ کے سات سینٹی میٹراوپر گولی لگی، معظم کو گولی لگنے سے دماغ اور سرکی ہڈی متاثرہوئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سر کے دائیں جانب سے گولی لگی جو بائیں جانب سے آنکھ کے اوپر والے حصہ سے نکلی اور معظم موقع پرہی دم توڑگیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معظم کی موت تقریباً شام چار بج کر تیس منٹ پرہوئی، میت پانچ بجے ڈیڈہاؤس میں وصول کی گئی۔

یاد رہے عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ابتسام نامی نوجوان نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو پیچھے سے پکڑا، جس کے بعد ملزم بھاگا تو معظم گوندل نے اسے پکڑنےکی کوشش کی تو ملزم نے فائرنگ کردی، گولی معظم کے سرمیں لگی وہ وہیں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں