بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

کاشتکاروں کو متبادل راستوں سے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (13 جنوری 2026): وفاقی حکومت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی کاوش سے پنجاب کے کاشتکاروں کو متبادل راستوں سے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ہے۔

اے پی پی کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے آلو اور کینو کی ایکسپورٹ میں آسانی کیلیے وفاق سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے متعلقہ وزاتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دینے کی استدعا کی، پنجاب حکومت نے آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کیلیے نئی منڈیوں کی تلاش اور ایکسپورٹ اخراجات میں کمی لانے کیلیے عملی اقدامات کی اپیل کی تھی۔

صوبائی حکومت آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے زرمبادلہ کے حصول کیلیے روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کرنے کیلیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

صوبہ پنجاب آلو اور کینو کی مجموعی پیداوار کا 95 فیصد پیدا کرتا ہے، رواں سال صوبے میں آلو کی 12 ملین ٹن اور کینو کی 4 ملین ٹن پیداوار متوقع ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کی محنت رائیگاں نہیں جانے دیں گے، کاشتکاروں کو مشکلات سے نکالنے کیلیے وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ میں ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں، حکومت پنجاب زرعی ترقی اور کاشتکار کی خوشحالی کیلیے کھلے دل سے وسائل مہیا کر رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں