جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

حکومت کے معاشی دعوے دھرے رہ گئے : غربت ریکارڈ حد تک پہنچ گئی، عالمی بینک کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت کی جانب سے معاشی ترقی، مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے دعوے بے نقاب ہوگئے، عالمی بینک کی رپورٹ نے غربت سے متعلق ناقابل تردید حقیقت بیان کردی۔

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 3 سال کے دوران غربت کی شرح تشویش ناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ شرح 2020ء سے دوبارہ بڑھنا شروع ہوئی، مالی سال 2022-23 میں 18.3 فیصد تھی جو آج 25.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے، عالمی بینک

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن نے رپورٹ کا تفصیلئ جائزہ لیا اور اس کے مندرجات بیان کیے۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان بولورما امگابازار کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022 میں غربت کی شرح18.3 فیصد تھی جو 2023 میں بڑھ کر 24.8 فیصد ہوگئی۔ 2025میں یہ شرح مزید بڑھ کر
25.3 فیصد فیصد تک پہنچ گئی۔

عالمی بینک کے مطابق 2011ء سے 2021ء میں لوگوں کی آمدنی میں دو سے تین فیصد اضافہ ہوا، زرعی آمدنی کے علاوہ دیگر ذرائع آمدن سے غربت کی شرح کم ہو رہی ہے، 57 فیصد غربت نان ایگری انکم سے کم ہوئی جبکہ 18 فیصد زرعی آمدن سے کمی دیکھنے میں آئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں غیر رسمی شعبوں میں 95 فیصد افراد کام کر رہے ہیں جبکہ کم آمدنی والے شعبوں میں 85 فیصد لوگ ملازمت کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2001 سے 2015 تک غربت کی شرح میں سالانہ 3 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ 2015 سے 2018تک یہ کمی سالانہ ایک فیصد تک محدود رہی۔ 2022 کے بعد غربت کی شرح میں دوبارہ اضافہ ہونا شروع ہوا۔

عالمی بینک کے مطابق 2011 سے 2021 میں لوگوں کی آمدن میں دو سے تین فیصد اضافہ ہوا۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ زرعی آمدن کے علاوہ دیگر ذرائع آمدن سے غربت کی شرح کم ہو رہی ہے۔ 57 فیصد غربت نان ایگری انکم سے کم ہوئی جبکہ 18 فیصد زرعی آمدن سے کمی دیکھنے میں آئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں غیر رسمی شعبوں میں 95 فیصد افراد کام کر رہے ہیں جبکہ کم آمدن والے شعبوں میں 85 فیصد لوگ ملازمت کر رہے ہیں۔عالمی بینک کے مطابق پاکستان کی 60 سے 80 فیصد آبادی شہری علاقوں میں مقیم ہے جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 39 فیصد آبادی شہروں میں مقیم ہے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں