ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

‏‘ہماری پالیسیوں کی وجہ سے غربت میں کمی آرہی ہے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے روزگار کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سےملک میں ‏غربت میں کمی آرہی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ورلڈ بینک کےتخمینےکےمطابق پاکستان میں غربت ‏میں کمی ہوئی ہے 2011میں عالمی بینک کی غربت کی لکیرکا یومیہ پیمانہ 1.90ڈالر تھا۔

وزیراعظم کہا کہ رواں مالی سال غربت کی شرح 4.8 فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ مالی سال میں 5.3 فیصد ‏تھی پاکستان میں غربت میں بتدریج کمی آرہی ہے اور مالی سال2022-23 میں غربت کی شرح 4فیصد رہ جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غربت میں کمی آرہی ہے حکومتی پالیسی میں پیداوار ‏اور روزگار میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں