لاہور : منگلا اور تربیلا ڈیم کے پاور ہاؤسز میں فنی خرابی کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
منگلا پاور ہاؤس میں فنی خرابی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پربند ہوگئی جبکہ تربیلا پاور ہاؤس کے کچھ یونٹس میں بھی فنی خرابی پیدا ہوگئی ہے۔
دونوں ڈیموں کے پاور ہاؤسز میں فنی خرابی کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بندہوگئی ہے۔ جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
- Advertisement -
کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی واپڈا انجینیئرز فنی خرابی دور نہیں کرسکے، جس سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی۔