بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

بجلی کا بریک ڈاؤن، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام پمپ بند ، شہر کو پانی کی فراہمی معطل

اشتہار

حیرت انگیز

ٹھٹھہ : بجلی کے بڑے بریک ڈاوٴن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام پمپ بند ہوگئے، تمام پمپ بند ہونے سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، بریک ڈاوٴن کی وجہ سے تمام پمپنگ اسٹیشن کے فیڈرز ٹرپ ہوگئے۔

واٹر بورڈ حکام نے بتایا کہ فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث تمام پمپنگ مکمل بند ہو گئیں، جس کے بعد کراچی کوپانی کی فراہمی مکمل طورپربند ہوگئی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کو 23 پمپس کے ذریعے پانی فراہم کیاجاتاہے، پمپس سےکراچی کو 540ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کو اطلاع دی گئی ہے پمپنگ اسٹیشن کی بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

واٹر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی کہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں۔

یاد رہے وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ ملک کے جنوبی ٹراسمیشن سسٹم میں حادثی خرابی کے باعث متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرپ ہو رہے ہیں اور حادثی خرابی کی وجہ سے ملک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں