تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بجلی کا بریک ڈاؤن: کراچی میں تاحال پانی کی فراہمی بند

کراچی : بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی میں عارضی طور پر پانی کی فراہمی معطل ہے ، ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پمپنگ اسٹیشنز نارمل ہونے کے بعد پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے واٹربورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشن مکمل بند ہے ، جس کے باعث شہر کو عارضی طور پر پانی کی فراہمی معطل ہے۔

ترجمان واٹر بورڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت دیگراسٹیشنز پربجلی آج صبح سوا5 بجےبحال ہوئی، پمپنگ اسٹیشنز نارمل ہونے کے بعد پانی کی فراہمی شروع کردی جائےگی۔

ترجمان نے بتایا کہ بجلی بریک ڈاؤن سے شہر کو 640 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تاہم متاثر ہونیوالی 72 انچ قطر 5 کی لائن کا کام ہنگامی بنیادوں پرمکمل کردیا گیا ہے۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ سی ای او واٹر بورڈتمام کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -