پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا بحران

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد بجلی کا بحران پیدا ہوگیا، کےالیکٹرک کے 250سے زائد فیڈرز بارش کی وجہ سے تاحال بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سب اسٹیشن میں پانی بھرنے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ناگن چورنگی، انڈاموڑ، شادمان اور نارتھ کراچی کے بیشتر علاقوں میں شہری بجلی کے منتظر ہیں۔

اسی طرح نارتھ ناظم آباد بلاک آئی، نارتھ کراچی7ڈی ون، لیاقت آباد، اولڈسٹی ایریا، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گرومندر، جیکب لائنز، گارڈن اور اورنگی میں بھی بجلی بند ہے۔

- Advertisement -

کورنگی، قائدآباد اور گلشن حدید کے مختلف حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث چند علاقوں میں بجلی فراہمی میں تعطل آیا، 1900 فیڈرزمیں سے 1737سے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نظام زندگی جزوی طور پر متاثر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں