The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں بجلی بحران، گورنر سندھ کا کل اہم خوشخبری سنانے کا اعلان

کراچی: شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے ستائے کراچی کے شہریوں کو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کل اہم خوشخبری سنانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کےالیکٹرک ہیڈآفس پر تحریک انصاف کےدھرنےکے پانچویں روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نےدھرنے پر بیٹھے ارکان اسمبلی کو فون کیا اور شہریوں کی آواز بننے پر ارکان اسمبلی اور کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر اسدعمر کل کراچی پہنچ رہے ہیں، کےالیکٹرک کےحوالےسےکل حتمی فیصلہ کیاجائےگا اور شہریوں کو کل اہم خوشخبری دیں گے۔

دھرنےمیں موجود ارکان اسمبلی راجا اظہر اور ریاض حیدر نےگورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نےاسدعمر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے امید ہےگورنر اور اسد عمر کل کےالیکٹرک پر احتجاجی کیمپ میں تشریف لائیں گے۔

ید رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں کےالیکٹرک کے معاملات پر گفتگو کی گئی ،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو لوڈ شیڈنگ سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ کراچی میں بجلی کامسئلہ فوری حل کیا جائے۔

عمران خان نے کے الیکٹرک سے متعلقہ معاملات کے حل کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر، معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن شہزاد قاسم اور گورنرسندھ کوالیکٹرک انتظامیہ سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی تاکہ مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔

خیال رہے کراچی کےمختلف علاقوں میں اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کوسخت اذیت میں مبتلاکردیا ہے اور طلب اوررسد میں فرق کےباعث اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ چھ سے دس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں