وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی خریداری میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کر دی۔
وفاقی وزیر نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو تمام خریداری نیپرا قوانین کے تحت لانے کے احکامات دیتے ہوئے میرٹ آرڈر کے برعکس چھوٹے پاور پروڈیوسرز سے بجلی خریداری کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
اویس لغاری نے کہا کہ تمام ڈسکوز فوری آئیسمو کیساتھ مل کر میرٹ آرڈر پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور کم سے کم قیمت والے پاور پلانٹس کو ہر حال میں پہلے چلانے کا اصول اپنایا جائے، کسی کمپنی کو اپنی مرضی سے سستی بجلی اصول کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہے۔
پاور ڈویژن نے میرٹ آرڈر کے بغیر کسی پاور پلانٹ کو چلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی اور واضح ہدایت کی ہے کہ چھوٹے پاور پلانٹس سے بجلی صرف میرٹ آرڈر پر پورا اترنے پر لی جائے گی۔
پاورڈویژن نے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ضوابط پر من وعن عملدرآمد کے سخت احکامات کر دیے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


