کراچی: پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے 80 فیصد دفاتر سرکاری اراضی پرقائم ہیں، قائد متحدہ کی تصاویر کون اتاررہا ہے نہیں معلوم، یہ تصاویر سندھ حکومت نہیں ہٹارہی، ایم کیو ایم سے ٹوٹا ہوا کوئی بھی گروپ تصاویر اتارنے کا کام کرسکتاہے، دیکھنا پڑے گا کون یہ کام کررہا ہے۔
Govt has sent no reference against MQM: Waseem… by arynews
یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں میزبان ارشد شریف سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پروگرام میں صفرر عباسی، وسیم آفتاب، فیصل وائوڈا نے بات چیت کی۔
وفاق نے اب تک ایم کیو ایم کے خلاف ریفرنس جمع نہیں کرایا، وسیم آفتاب
پاک سرزمین پارٹی کے رہنما وسیم آفتاب نے کہا کہ پاکستان مخالف تقریر پر اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی، ایک پارٹی کا سربراہ ملک توڑنے بات کرتا ہےاس کے باوجود ایم کیو ایم کے خلاف وفاق نےکوئی ریفرنس نہیں بھیجا،فاروق ستار کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح فاٹا اور بلوچستان میں کارروائیاں کی گئیں اسی طرح یہاں بھی کارروائیاں کی جائیں کیوں کہ پاکستان بالخصوص کراچی میں بھارتی ایجنسی را ایم کیو ایم کے ذریعے اپناکام کررہی ہے۔
ن لیگ عمران اور قادری سے پریشان ہے اس لیے یہ ڈرامہ کرایا، فیصل وائوڈا
Faisal Vawda justified to suspect who attacked… by arynews
تحریک انصاف کراچی کے رہنما فیصل وائوڈا نے کہا کہ ن لیگ کو ڈر تھا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں سےمسائل بڑھ جائیں اس لیے انہوں نے ڈرامہ بنایا جس میں ایم کیو ایم کو شامل کیا، جوبھی ڈرامہ ہے اس میں ن لیگ آن بورڈ ہے، ن لیگ عمران خان اور طاہر القادری سے پریشان ہے اس لیے یہ سب کیا گیا۔
نیب نے زمینوں پر قبضوں کے شواہد میڈیا کو دینے سے روک دیا
Faisal Vawda says he was targeted for… by arynews
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں چائنا کٹنگ اور سرکاری زمینوں پر قبضوں کے شواہد نیب کو دے دیے ہیں، نیب نے تحقیقات کی وجہ سے شواہد ابھی میڈیا پر لانے سے روکا ہے۔
MQM has deal with Nawaz Sharif; operation will… by arynews