بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

‏’آج رات تک بجلی کی کمی پر قابو پا لیا جائے گا‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر بجلی کی پیدوار میں ‏کمی آئی ہے آج رات تک متبادل ذرائع سے بجلی کی کمی پر قابو پا لیا جائے گا۔

ملک میں بجلی کی طلب و رسد سےمتعلق بیان میں حماداظہر نے کہا کہ گزشتہ 48گھنٹے سے ‏ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بجلی کی پیداوار میں کمی کی ایک وجہ تربیلاڈیم ‏میں جاری مرمتی کام بھی ہے اور کچھ مزیدتکنیکی وجوہات کی بناپربجلی کی پیدوارمیں کمی آئی ‏ہے۔

حماداظہر نے کہا کہ چندپلانٹس کی ٹیکنکل بندش کےباعث بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوئی تاہم آج رات ‏تک متبادل ذرائع سے بجلی کی کمی پر قابو پا لیا جائے گا، تربیلا سے3ہزارمیگاواٹ بجلی 4 سے 6 ‏روز میں سسٹم میں واپس آ جائے گی۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ ملک میں بجلی پیدا کرنےکی صلاحیت ہماری ضروریات سےبھی زیادہ ‏ہے۔

دوسری جانب ترجمان انرجی ڈویژن نے ملک میں بجلی کے شارٹ فال سے متعلق بیان میں کہا ہے ‏کہ بڑےآبی ذخائر سے پانی کا اخراج کم ہوا ہے، پانی کا اخراج کم ہونے کی وجہ سے بجلی کی ‏پیداوارمیں کمی ہوئی ، تربیلا ،منگلاسے 3300میگاواٹ کم بجلی پیداہورہی ہیں۔

انرجی ڈویژن کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پانی کا اخراج آبی ذخائر سے بڑھ جائے گا ، پانی کا ‏اخراج بڑھنے سے بجلی کی پیداوار بھی بہتر ہوجائےگی، عارضی طورپرلوڈمینجمنٹ سسٹم کی ‏حفاظت کیلئے کی جارہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس وقت بجلی کی ڈیمانڈ24100میگاواٹ ہے اور سسٹم میں موجودبجلی کی ‏پیداوار22600میگاواٹ ہے ، مجموعی شارٹ فال1500میگاواٹ ہے ، بجلی صارفین سےبجلی استعمال ‏میں اعتدال کی گزارش ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں