کراچی میں ہائی ٹینشن لائن میں خرابی، بیشترعلاقوں کو بجلی کی سپلائی بند -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں ہائی ٹینشن لائن میں خرابی، بیشترعلاقوں کو بجلی کی سپلائی بند

کراچی: شہرکے مختلف علاقوں میں ہلکی بونداباندی ہوئی ہے جس کے بعد شہرکے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد بیشترعلاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔

کے الیکٹرک انتظامیہ کے مطابق ہائی ٹینشن لائن میں خرابی کے سبب شہرکے متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگئے ہیں جس کے سبب کراچی کا بڑا حصہ بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگیا ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق نقص کو دور کرنے کے لئے ہائی ٹینشن لائن پرکام جاری ہے اورجلد ہی اس خرابی کو دورکردیا جائے گا۔

علاوہ ازیں کے الیکٹرک انتظامیہ نے گزشتہ رات ایک اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق آج صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک شہر کے کچھ علاقوں میں مرمت وبحالی کاکیا جائے گا جس کے سبب لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کے الیکٹرک کے مطابق کلفٹن، نارتھ ناظم آباد، گلستانِ جوہر، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی، گارڈن، کورنگی اور ڈیفنس میں میں بحالی کا کام انجام دیا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں