تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

دنیا کے طاقت ور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، جاپان اور سنگارپور کی اول پوزیشن

ٹوکیو: عالمی ادارے ہینلے کی جانب سے دنیا کے 108 ممالک کے پاسپورٹس کی درجہ بندی جاری کردی گئی جس کے مطابق جاپان کے ساتھ سنگاپور نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان اپنی پوزیشن برقرار نہ رکھ سکا۔

تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے ہینلے نے سال 2019 کے پاسپورٹس کے حوالے سے نئی رینکنگ جاری کردی۔ ہینلے کی رپورٹ کے مطابق جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹ فہرست میں پہلی پوزیشن پر رہے جس کے شہری 189 ممالک اور شہروں کا ویزہ یا پھر ائیرپورٹ پر ہی حکام سے قیام کی اجازت لے سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سنگا پور اور جنوبی کوریا، فن لینڈ اور جرمنی کے پاسپورٹ دوسرے نمبر پر رہے جن کے حامل شہری 187 ممالک کا بغیر کسی پابندی کے سفر کرسکتے ہیں۔ سال 2018 میں جنوبی کوریا کا پاسپورٹ تیسرے نمبر پر تھا جس کی پوزیشن بہتر ہوئی جبکہ رواں سال کے آغاز پر جاری ہونے والی رینکنگ میں جرمنی اور فن لینڈ چوتھے نمبر پر تھے، دونوں ممالک کے پاسپورٹس نے دو درجے ترقی حاصل کی۔

عالمی رینکنگ کے حساب سے ڈنمارک ، اٹلی اور لیوگژیم بورگ تیسرے نمبر پر رہے، فرانس اور سوئیڈن چوتھی پوزیشن پر مستحکم رہے جبکہ اسپین نے ایک درجہ ترقی حاصل کی اور چوتھی پوزیشن پر واپس آگیا۔ تیسرے اور چوتھے طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے شہری بالترتیب 186 اور 186 ممالک بغیر کسی پابندی کے سفر کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں آسٹریلیا ، نیدرلینڈ، پرتگال، سوئٹزر لینڈ، کے پاسپورٹ چھٹی پوزیشن سے ایک درجہ ترقی حاصل کر کے پانچویں نمبر پر آگئے، جن کے حامل شہری 184 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں ، اسی طرح نارروے ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگیا جس کے شہری 183 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔

امریکا، برطانیہ، بیلجیئم، کینیڈا، گریس اور آئرلینڈ کے پاسپورٹ چھٹی پوزیشن حاصل کرسکے، آسٹریلیا کے پاسپورٹ کی تین درجہ تنزلی ہوئی جس کے بعد وہ نویں نمبر پر چلا گیا جس کے شہریوں کو اب 185 کے بجائے 180 ممالک کی ویزہ سروس دستیاب ہے،

روس کا پاسپورٹ مزید تین درجہ تنزلی کے بعد 51 ویں نمبر پر پہنچ گیا جبکہ چین کو 5 درجہ گرنے کے بعد 69 ویں سے 74ویں نمبر پر پہنچ گیا۔  خلیجی ممالک میں متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کی 2 درجہ ترقی ہوئی ہوئی جس کے بعد یہ 20 پر پہنچا، جبکہ سعودی پاسپورٹ 70ویں سے دو درجہ تنزلی کے بعد 72ویں پوزیشن پر پہنچا، اسی طرح ایرانی پاسپورٹ پانچ درجے گر کر 96ویں پوزیشن سے 101 پر پہنچ گیا۔

ہینلے کی رپورٹ کے مطابق شام کا پاسپورٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد عراق ، افغانستان کے ساتھ آ کھڑا ہوا اور فہرست میں سب سے آخری 108 واں نمبر حاصل کیا۔ پاکستان کے پاسپورٹ نے 106ویں پوزیشن حاصل کی جس کے حامل افراد 30 ممالک کا ویزہ فری سفر کرسکتے ہیں۔

ہینلے کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ طاقتور ترین پاسپورٹ کی درجہ بند شہریوں کی جانب سے ملک میں کی جانے والی سرمایہ کاری کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ نئی درجہ بندی کے لیے جاری کی گئی، یعنی ریکنگ میں آنے والے ممالک کے پاسپورٹ حامل افراد اتنے ہی ممالک سے سفر کرسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -