تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

ویڈیو دیکھ کر لوگ خوفزدہ؟ کمزور دل افراد نہ دیکھیں

سوشل میڈٰیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک طاقتور بگولے کی  ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تیز رفتار ٹرک کو پیچھے کی جانب دھکیل دیا جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

اے بی سی نیوز کے مطابق طوفان کے دوران اس علاقے میں ہوا کی رفتار 130 میل کی گھنٹہ تک پہنچ گئی تھی۔

مذکورہ ویڈیو ایک کار کے ڈیش بورڈ کیمرے میں محفوظ ہوگئی، تیز ہواؤں کے دوران درختوں کو جھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جیسے ہی ہواؤں نے رفتار پکڑی تو ٹرک کو بھی پلٹنے پر مجبور کردیا اور سڑک پر ٹرک ٹکراتا رہا۔

اس ویڈیو کو یوٹیوب پر کارل بیئر نے شیئر کیا تھا جو خوش قسمتی سے صرف معمولی چوٹوں کے ساتھ حادثے سے بچ گیا تھا۔

اس نے دوسروں پر زور دیا کہ وہ طوفان کی وارننگ کو سنجیدگی سے لیں، براہ کرم بگولے کی وارننگ پر عمل کریں یہاں تک کہ اگر آپ ٹورنیڈو گلی میں نہیں ہیں۔”

مسٹر بیئر نے مزید کہا کہ اس شخص کو اس کے ٹرک سے باہر نکالنے میں مدد ملی۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ یہ خوفناک تھا بالکل خوفناک، ایک اور صارف نے لکھا کہ میں یہاں قریب رہتا ہوں، تباہی دل دہلا دینے والی تھی۔

Comments

- Advertisement -