تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ضمنی انتخاب حلقہ پی پی 30: ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

سرگودھا: پنجاب کے حلقہ پی پی 30 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار نے میدان مار لیا جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے حلقہ پی پی 30 میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ اور تحریک انصاف کے امیدواران میں سخت مقابلہ ہوا، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار یاسر ظفر سندھو 42736 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار راؤ ساجد 23586 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ضمنی انتخاب کے نتائج آتے ہی جشن منانا شروع کیا اور نااہل نوازشریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی، مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’روک سکو تو روک لو‘۔

حلقے میں137 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے، جن میں سے 19 پولنگ کو حساس قرار دے کر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے، الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی اور اس دوران کو ئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

پولنگ کے دوران 137 پرائزئیڈنگ آفیسر، 417 اسسٹنٹ پرائزئیڈنگ جبکہ 834 پولنگ آفیسرز نے امور سرانجام دیے جبکہ امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے پولیس کے 1 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے۔

خیال رہے کہ رواں سال 8 جنوری کو مسلم لیگ ن کے اپم پی اے چودھری طاہرسندھو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے، ان کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -