The news is by your side.

Advertisement

پی پی 38؛ ’چیف جسٹس کا دورہ رکوایا جائے‘‏

پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ‏کو حلقے کا دورہ روکنے کے لیے درخواست دے دی۔ ‏

ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ ‏کو ضمنی انتخاب سے قبل حلقے کا دورہ کرنے سے روکا جائے۔

درخواست گزار کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان آج میرے حلقےکا دورہ کر ‏رہے ہیں میرے حلقے میں چیف جسٹس ہائیکورٹ لیگی امیدوار سے ملاقات کر رہے ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ گھر یا آفس میں طارق سبحانی سےملاقات کر ‏رہے ہیں چیف جسٹس کا دورہ اور ملاقات الیکشن مہم پر اثرانداز ہونےکا سبب بنےگی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر چیف جسٹس ہائیکورٹ کا دورہ اور ملاقات رکوائیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں