کراچی : وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کبھی بھی اسمبلی تحلیل کرنےکافیصلہ نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بیان میں کہا ہے کہ مقررہ وقت پرانتخابات ہونےکی صورت میں پی ٹی آئی کواپنی شکست نظرآرہی ہے۔
امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کےپی اسمبلیاں توڑنے کا بیانیہ بھی لانگ مارچ اور دھرنے کی طرح ٹھس ہوچکاہے، پی ٹی آئی اندرونی انتشار کا شکار ہو کر ا پنے انجام کے قریب ہے۔
وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کبھی بھی اسمبلی تحلیل کرنےکافیصلہ نہیں کریں گے ، آئین وقانون کےتحت اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوادچوہدری اوردیگرپی ٹی آئی کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔