تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

پیپلزپارٹی اور اے این پی رہنماؤں کی سیکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت

پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنماؤں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی پی پی اور اے این پی سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنما حاجی شیر فرزند اور شمشیر خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے ملاقات کی۔

حاجی شیر فرزند اور شمیرخان نے پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان پرمکمل اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے سیکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ’آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے، پی ٹی آئی عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی‘۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کے اہم رہنما ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

واضح رہے کہ حاجی شیرفرند اور شمشیرخان پشاور کے ضلعی ممبر رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 10 مارچ کو ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما اور سینیٹر بیرسٹر سیف جبکہ 9 مارچ کو  پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رہنما نے ساتھیوں سمیت  تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ اسی روز  بلوچستان سے منتخب ہونے والے آزاد سینیٹر عبدالقادر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف سیاسی رہنما کی عمران خان سے ملاقات، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اس سے چار روز قبل پاکستان کے معروف سیاسی رہنما منیر احمد خان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

Comments

- Advertisement -