متفقہ صدارتی امیدوار: اعتزاز احسن کے نام پر ڈیڈ لاک برقرار aitzaz Ahsan
The news is by your side.

Advertisement

متفقہ صدارتی امیدوار: اعتزاز احسن کے نام پر ڈیڈ لاک برقرار

کراچی: اپوزیشن پارٹیوں نے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے، البتہ اعتزاز احسن کے نام پر ڈیڈلاک برقرار ہے.

تفصیلات کے مطابق متفقہ صدارتی امیدوار لانے کی اپوزیشن جماعتوں‌ کی کوششوں‌ میں پیپلزپارٹی کا پیش کردہ سینئر سیاست داں اعتراز احسن کا نام رکاوٹ بن گیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام “سوال یہ ہے” میں سابق وفاقی وزیر شیری رحمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا.

اعتزازاحسن پرانے سیاست داں ہیں: شیری رحمان

شیری رحمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد رکھنا جمہوریت میں احسن طریقہ ہے، اپوزیشن جماعتوں کو پیپلز پارٹی ایک نام دے چکی ہے، اعتزازاحسن بہت پرانے سیاست دان اور معروف شخصیت ہیں.

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی صدارتی امیدوارکے لئے مشاورت کررہی ہے، پوری کوشش ہے کہ متفقہ صدارتی امیدوارسامنے لائیں، اپوزیشن جماعتوں کومتحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیے.

اعتزاز احسن کے نام پراعتراض ہے: محمد زبیر

اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کواعتزازاحسن کے نام پراعتراض ہے، اعتزازاحسن کا پاناماکیس کے حوالے سے مؤقف رہا ہے.

انھوں‌ نے کہا کہ ن لیگ نےاعتزازاحسن کے نام سے متعلق پیپلزپارٹی کو آگاہ کردیا، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار ہو.

محمد زبیر نے وزیراعظم کے انتخاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کےحوالےسے پیپلزپارٹی کو ایشوز تھے، اعتزاز احسن کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں.

انھوں‌ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کامیاب ہوتی ہے تو انھیں مبارک باد دیں گے، اپوزیشن صدارتی انتخاب میں کامیاب ہوتی ہے، تو ہمیں مبارک بادی جائے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں