تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پیپلزپارٹی کا آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے جلد درخواست دائر کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کامؤقف تھاضمانت کے لیے درخواست نہیں دیں گے مگر آصفہ بھٹو نے ان کو طبی بنیادوں پر ضمانت حاصل کرنے پر آمادہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی میڈیکل بنیادپرضمانت کیلئےدرخواست دائرکریں گے کیونکہ اُن کی طبیعت بالکل بھی ٹھیک نہیں اور حکومتی ڈاکٹرز نے بھی متعدد بیماریوں کی تشخیص کی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے ہمیں درخواست ضمانت دینے سے روکا ہوا تھا البتہ اب وہ اس بات پر رضا مند ہوگئے ہیں، پیپلزپارٹی قانونی معاملات مکمل کر کے ضمانت کی درخواست دائر کرے گی۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری کو ذاتی معالج فراہم کرنے کی اجازت دی جائے، بلاول بھٹو

اُن کا کہنا تھا کہ ’پیپلزپارٹی بے نظیر بھٹو کی شہادت کی مناسبت سے 27 دسمبر کو لیاقت باغ میں مرکزی پروگرام کرے گی‘۔ پی پی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن میں مثبت کرداراداکررہی ہے، پیپلزپارٹی حالیہ قانونی معاملےپراتفاق رائےکی کوشش کریں گے مگر حکومتی رویہ اس کے برعکس نظر آتا ہے کیونکہ ماضی میں بھی اتفاق پیدا نہ ہوسکا۔

یاد رہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہے اور وہ گزشتہ کئی روز سے پمز اسپتال میں زیر علاج ہیں، پیپلزپارٹی کی جانب سے متعدد بار حکومت سے مطالبہ کیا جاچکا کہ سابق صدر کو اُن کا ذاتی معالج فراہم کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -