تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پیپلز پارٹی کا کراچی ایئرپورٹ پر جلسے کا اعلان

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی وطن واپسی پر 23 دسمبر کو ایئرپورٹ پر جلسے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت مانگ لی۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی آمد پر اولڈ ٹرمینل ایئرپورٹ پر جلسہ کرنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت طلب کرلی۔پی پی نے اس ضمن میں جلسے کے لیے سی اے اے کو باقاعدہ درخواست جمع کرادی ہے اجازت ملنے پر پی پی وہاں جلسہ کرسکے گی۔

پیپلز پارٹی نے ساتھ ہی کراچی انتظامیہ کو جلسہ منعقد کرنے کے حوالے سے انتظامات کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے ارباب چانڈیو کے مطابق یہ دونوں درخواستیں سینیٹر سعید ٖغنی کے دستخط سے جاری کی گئیں۔

اطلاعات ہیں کہ قبل ازیں پی پی قیادت نے 23 دسمبر کو کراچی ایئرپورٹ تا بلاول ہاؤس ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر تبدیلی کرتے ہوئے اولڈ ٹرمینل پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے شریک چیئرمین آصف زرداری خصوصی خطاب کریں گے۔


اسی سے متعلق: سابق صدر آصف علی زرداری کے استقبال اور سیکیورٹی انتظامات پر وزیرعلیٰ ہاﺅس میں اجلاس


واضح رہے کہ پی پی نے آصف زرداری کی وطن واپسی کو بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے عوامی سطح پر مہم بھی چلائی جارہی ہے ساتھ ہی 27 دسمبر کو پی پی کی قائد بے نظیر بھٹو کی برسی بھی آرہی ہے، پی پی جلد ہی 27 دسمبر کو بھی گڑھی خدا بخش یا کسی اور جگہ جلسے کا اعلان کرسکتی ہے۔

ان کی آمد کے حوالے سے کارکنان جگہ جگہ ویلکم آصف زرداری کے بینرز لگارہے ہیں جب کہ پیپلز سیکریٹریٹ میں عید کا سماں ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان 23 دسمبر کو تاریخی جلسہ کریں گے، یہ جلسہ ملکی سیاست کا رخ موڑ دے گا، آصف زرداری کا شاندار استقبال کریں گے۔

Comments

- Advertisement -